Tuesday, July 07, 2026
 

کسٹمز نے 36 کروڑ مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

 



پاکستان کسٹمز نے کراچی انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے مشکوک پارسلز کی معمول کی اسکیننگ کے دوران پلاسٹک کھلونوں کے ڈبوں میں چھپائی گئی 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جس کی مالیت 36 کروڑ 62 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ڈاک کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی یہ ایک بڑی کوشش تھی جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے دو مختلف پارسلز سے منشیات برآمد کی گئی ہیں جبکہ اس اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل