Tuesday, July 07, 2026
 

گوجرانوالہ: سول ہسپتال سے فرار ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

 



  گوجرانوالہ میں سول ہسپتال سے دورانِ گرفتاری پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق صدر کامونکی پولیس نے چھجوکی پل کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افراد وہاں پہنچے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے محفوظ پوزیشن لے کر اپنی جان بچائی اور ملزمان کا تعاقب کیا۔ ملزمان مسلسل فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، جبکہ جوابی فائرنگ بھی کی گئی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کی تلاشی کے دوران شیخ عامر نامی شخص زخمی حالت میں ملا، جس نے بتایا کہ وہ سول ہسپتال سے دورانِ گرفتاری فرار ہوا تھا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل، اقدامِ قتل، پولیس پر حملہ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل