Saturday, October 05, 2024
 

9 مئی مقدمات؛ عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 



 لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے جناح ہاؤس سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، زندگی میں ایک ملزم پر اتنے مقدمات بناتے نہیں دیکھا، جو اداروں کے خلاف موقع پر نعرے لگا رہے تھے انکو نہیں پکڑا گیا، جب یہ جرم ہوا تو ملزم تو حراست میں تھا اس پر کیس کیسے بنائے گئے۔

سرکاری وکیل نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی مخالفت میں دلائل دیے کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنی گرفتاری کی صورت میں سول و عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے کی ہدایت دی، پورے پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کی جو ہدایت کی گئی تھی اس کا نتیجہ نکلا۔

عمران خان کے وکیل اور سرکاری وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل