Tuesday, July 14, 2026
 

سانحہ گل پلازہ کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

 



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے گل پلازہ کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی جبکہ تفتیشی افسر نے ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے روبرو گل پلازہ کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کر دی۔ نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر نے کہا کہ مقدمے کی دوبارہ تفتیش کا حکم ملا ہے وار عدالت نے 15 دن میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے تاکہ مناسب تفتیش ہو سکے۔ دوسری جانب مقدمے میں یونین صدر تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر رانا خلیق نے موقف دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے دوبارہ تفتیش کا حکم دیا ہے، اس لیے تمام ملزمان کے دوبارہ 161 کے بیانات ریکارڈ کروائیں جائیں گے۔ ایس بی سی اے سمیت دیگر اداروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے، ڈی ایس پی عامر کو نیا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن اور پولیس کی جانب سے مزید مہلت کی استدعا ہے۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 21 جولائی تک توسیع کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل