Loading
رشتے کے تنازع پر ایم فل کی طالبہ کو کزن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
کبیر والا کے علاقے سرائے سدھو کے موضع فرید پور میں فائرنگ کے واقعے میں 28 سالہ ایم فل کی طالبہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا تعلق ہراج برادری سے تھا اور اسے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کو مبینہ طور پر اس کے کزن اور اس کے 2 ساتھیوں نے نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کبیروالہ منتقل کر دیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل