Loading
بادامی باغ اور نواں کوٹ میں پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزمان کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔
تینوں ملزمان کو اسلحہ لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان کی شناخت ریحان بٹ، فیاض بٹ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک نامعلوم دہشت گرد بھی شامل ہے۔
ملزمان لاہور میں دو مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید جبکہ 2 کو زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ریحان بٹ اور اس کا والد فیاض بٹ مارے گئے۔
پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل