Loading
ہاکی ورلڈکپ کے لیے نیدرلینڈز میں موجود قومی ٹیم بھی یومِ آزادی کے موقع پر جوش و جذبے سے سرشار ہے۔
تفصیلات کے مطابق یومِ آزادی کے جوش و جذبے میں رنگی قومی ہاکی ٹیم ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔
قومی ٹیم نے بس میں سفر کے دوران دل کو چھو لینے والے ملی نغمے گا کر آزادی کی خوشیوں میں اپنا حصہ ڈالا۔
واضح رہے کہ ہاکی ورلڈکپ 15 سے 30 اگست تک بیلجیم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 اگست کو انگلینڈ کے خلاف اور دوسرا میچ 17 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم 19 اگست کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل