Friday, August 14, 2026
 

کینیڈین اوپن: ایگا شواتک نے ایلینا ریباکینا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 



پولینڈ کی ٹینس اسٹار ایگا شواتک نے کینیڈین اوپن کے فائنل میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹورنٹو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ایگا شواتک نے ایلینا ریباکینا کو بہ آسانی 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر رواں سیزن کا پہلا ٹائٹل جیت لیا۔ چھ مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن شواتک نے میچ کے دوران جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ ریباکینا کئی مواقع پر غیر ضروری غلطیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہیں۔ عالمی نمبر دو ریباکینا نے پہلے سیٹ میں 12 اَن فورسڈ ایررز کیے۔ کامیابی کے بعد شواتک نے اعتراف کیا کہ وہ خوشی کے بجائے غصہ محسوس کر رہی تھیں کیونکہ رواں سیزن میں ان کی کارکردگی پر اپنے ملک کے میڈیا کی جانب سے تنقید ہوئی تھی۔ کینیڈین اوپن جیتنے کے بعد شواتک عالمی رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ فائیو میں شامل ہوجائیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل