Loading
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں صوبائی وزیر داخلہ کے سیکیورٹی قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ گرو کے مقام پر پیش آیا، وزیرِ داخلہ میر ضیاء لانگو کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جا رہا تھا۔
مسلح افراد کی جانب سے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل