Loading
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے آئندہ تین روز کے دوران شہر کے موسم سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے تین روز کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے باعث صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ جنوبی سندھ کے علاقوں میں کہیں کہیں ابرآلود موسم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل