Loading
راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس نے شادی شدہ کریسچن لڑکی کو بے وفائی کا طعنہ دیکر تشدد کرتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کرنے اور بعدازاں مقتولہ کے بھائی کو اغواء کرکے حبس بیجا میں رکھ کر الزام اپنے سر لینے پرمجبور کرنے والے مرکزی ملزم عدنان بٹ عرف ٹوپا کو گرفتار کرلیا، ملزم کی چند ماہ قبل کی علاقے میں مسلح ہوکر محلے داروں کو دھمکیاں دینے اور فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق ملزم عدنان بٹ عرف ٹوپا خاوند سے ناچاقی پر اپنے والدین کے گھر رہاہشی شادی شدہ لڑکی صبا محبوب کو لیکر اس کے گھر داخل ہوا اور تشدد کا نشانہ بناکر فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوتے وقت اسکے بھائی کو اغواء کرکے ساتھ لے گیا تھا اور حبس بیجا میں رکھ کر الزام اپنے سر لینے یا پولیس کو کچھ نہ بتانے لیےلیے دھمکیاں دیں تھیں۔
ملزم نے کئی گھنٹے بعد اس کو چھوڑا، اس دوران جب مقتولہ کے لواحقین ڈر اور خوف کی وجہ سے مقتولہ کی آخری رسومات کے لیے جارہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر متاثرہ فیملی کو اپروچ کیا اور مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مرکزی ملزم لچھوں کے فرزند عدنان بٹ عرف ٹوپا سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملزم جس کے خلاف پہلے بھی سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں اور ریکارڈ یافتہ ہے فرار ہوکر رپوش ہوگیا۔
سنگین واقعہ پر اعلی سطحی نوٹس لیے گے سی پی او راولپنڈی نےایس ایس پی راول بیدار بخت گوندل کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ادھرملزم عدنان بٹ عرف ٹوپا کی محلے میں گالم گلوچ کرنےدھمکیاں دینے اور فائرنگ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
وائرل ویڈیو چند ماہ پہلے کی بتائی جاتی ہے جس میں ملزم پولیس کے لیے بھی نازیبا الفاظ استعمال کرتے سنا و دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ملزم عدنان بٹ عرف ٹوپا گلی میں پسٹل اٹھائے گالم گلوچ کررہا ہے، ملزم عدنان بٹ گلی میں کسی کو مسلسل للکار رہا ہے۔
اہل محلہ ملزم کو سمجھانے کی کوشش کرتے بھی سنے اور دیکھے جاسکتے ہیں لیکن ملزم عدنان بٹ نے کھڑکی میں کسی کو دیکھ کر بھی گالیاں اور دھمکیاں دیتے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔
اس دوران ملزم اس پر فائرنگ بھی کرتا ہے لیکن چند لوگ اسکو مسلسل روکتے بھی دیکھائی دیتے ہیں جس سے گولی ہوا میں چلی گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل