Wednesday, September 16, 2026
 

کراچی کی ساحلی پٹی پر پھیلی بدبو کے اسباب سامنے آگئے

 



کراچی کی ساحلی پٹی پر پھیلی ناگوار بدبو کے اسباب سامنے آگئے۔ آج صبح سے شہر میں سمندر کے قریب واقع علاقوں میں ناگوار بو پھیلی ہوئی تھی، جس کی شدت سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث زیادہ محسوس کی گئی۔ تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق بحیرہ عرب میں فائیٹو پلینکٹن نامی سمندری پودوں کے گلنے سڑنے سے بدبو پیدا ہوئی ہے۔ مون سون کے خاتمے اور ہواؤں کی رفتار تھمنے سے سمندری نباتات کا نظام متاثر ہوتا ہے۔ معظم خان کے مطابق سمندری حرارت میں تبدیلی کے باعث فائیٹو پلینکٹن بڑی تعداد میں مردہ ہو کر ساحل پر آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سمندری بدبو عارضی ہے، شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل