Loading
پمز آتشزدگی میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد بچ جانے والی واحد بچی بھی جانبر نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق 26 اگست کو پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے دوران 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے تاہم نرس کی جانب سے ایک بچی کو بچا لیا گیا تھا۔
ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق دل اور سانس رکنے سے بچی کی موت واقع ہوئی۔ آتشزدگی کے بعد نومولود بچی پمز میں زیرعلاج رہی جہاں سیپسس، ڈی آئی سی اور پھیپھڑوں میں خون بہنے کی پیچیدگیاں سامنے آئیں۔
نومولود بچی 26 اگست کو پمز میں داخل ہوئی، 22 روز زیر علاج رہنے کے بعد دل اور سانس رکنے سے انتقال کر گئی۔ آتشزدگی کے دوران نرس کے ہاتھوں زندہ بچائی گئی نومولود بچی کی حالت بعد ازاں بگڑتی رہی، شدید طبی پیچیدگیوں کے بعد انتقال ہوگیا۔
واضح رہے کہ پمز آتشزدگی میں جاں بحق نومولود کی تعداد 15 ہوگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل