Thursday, September 17, 2026
 

علی ظفر نے کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والے مردوں کو آئینہ دکھا دیا

 



پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر نے اپنی سابقہ ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ان کے بعد از زچگی ہونے والی باڈی شیمنگ کی مذمت کی ہے۔ علی ظفر اور کترینہ کیف نے 2011 میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں علی ظفر نے خواتین کے ماضی اور موجودہ حلیے کا موازنہ کرنے والی سوچ پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر مردوں کو اپنے رویوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرہ اکثر خواتین سے جسم، زندگی اور ظاہری شکل کے حوالے سے مخصوص معیار پر پورا اترنے کی توقع کرتا ہے جو لوگوں کو دیکھنے کا مناسب طریقہ نہیں ہے۔ علی ظفر نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی ماضی میں دوسروں کے حلیے پر تنقید کر چکے ہیں تاہم اب اس رویے کو درست نہیں سمجھتے۔         View this post on Instagram                       بالی ووڈ اداکارہ حالیہ دنوں شوہر وکی کوشل کے ہمراہ عوامی مقامات پر نظر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وزن بڑھنے کے حوالے سے تبصروں کا سامنا کر رہی ہیں۔ علی ظفر نے ناقدین کو پیغام دیا کہ یہ کترینہ کی زندگی ہے، انہیں اپنی زندگی جینے دی جائے اور دوسروں کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل