Loading
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
کراچی انڈسٹریل پارک کو برآمدی صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کے بڑے مرکز کے طور پر توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی انڈسٹریل پارک کی نگرانی اور عمل درآمد کے لیے وفاقی اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی قائم کی جائے گی۔
ایڈیشنل سیکریٹری ایس آئی ایف سی ساجد قاضی کی قیادت میں فیڈرل ایس ای زیڈ اے وفد کا کراچی بزنس کمیونٹی کے ساتھ اہم اجلاس ہوا جس میں سرمایہ کاروں کے مسائل، سہولت کاری اور کاروباری رکاوٹوں کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل