Tuesday, October 06, 2026
 

کراچی: 1 کروڑ سے زائد مالیت کے ریکور شدہ موبائل اصل مالکان کے حوالے

 



ایسٹ پولیس نے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ریکور شدہ موبائل اصل مالکان کے حوالے کردیے۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے ڈویژنل ایس پیز کے ہمراہ 263 ریکور شدہ موبائل فونز شہریوں کے سپرد کیے جن کی مجموعی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیکنیکل ٹیم نے مربوط حکمتِ عملی اور تکنیکی مہارت کی بدولت مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے یہ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ کسی بھی قسم کی اسنیچنگ، چوری یا موبائل فون گم ہونے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کروائیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ آپ کے تعاون اور فراہم کردہ معلومات سے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کی شناخت ممکن ہوتی ہے بلکہ شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل