Tuesday, October 06, 2026
 

حوثیوں کی قید سے اقوام متحدہ کے اہلکار کی رہائی کا خیر مقدم

 



اقوام متحدہ نے یمن میں حوثی گروپ کی جانب سے زیرحراست اپنے ایک اہلکار کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حراست میں موجود دیگر اقوام متحدہ اور انسانی امداد سے وابستہ کارکنوں کو بھی فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ زیرحراست اہلکاروں کی فوری اور محفوظ رہائی کے لیے ہر ممکن راستہ اختیار کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس متعدد مرتبہ تمام زیرحراست اقوام متحدہ اور انسانی امدادی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق رہا ہونے والا اہلکار ورلڈ فوڈ پروگرام سے وابستہ تھا۔ ڈبلیو ایف پی نے بھی اہلکار کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ مل گیا ہے۔ ڈبلیو ایف پی نے اہلکار کی حراست کو ’’من مانی حراست‘‘ قرار دیا اور اس کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تاہم اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں اب بھی متعدد انسانی امدادی کارکن حوثیوں کی تحویل میں ہیں اور ان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انسانی امدادی کارکنوں کی گرفتاری سے یمن میں پہلے ہی سنگین انسانی بحران سے متاثرہ لاکھوں افراد تک امداد پہنچانے کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں۔ عالمی ادارہ حوثی حکام پر زور دے رہا ہے کہ زیرحراست تمام امدادی کارکنوں کو بلا تاخیر رہا کیا جائے۔ UN welcomes release of staff member held by Houthis in Yemen and renews call for immediate release of dozens of detained humanitarian personnel ???? UN says it will 'continue to pursue every possible avenue to secure their immediate and safe release' https://t.co/FiDKgp3Qj9 pic.twitter.com/3YxYK0YQjf — Anadolu English (@anadoluagency) October 6, 2026 یمن میں حوثیوں اور حکومت کے درمیان جاری تنازع کے باعث ملک میں انسانی امداد کی ضرورت بدستور شدید ہے، جبکہ امدادی اداروں کو اپنے عملے کی سلامتی اور امدادی سرگرمیوں کے تسلسل کے حوالے سے مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل