Wednesday, October 07, 2026
 

کیا پاکستانی رینجرز اہلکار نے واقعی واہگہ بارڈر پر بھارتی افسر کو سلیوٹ کیا؟ وائرل ویڈیو کا سچ جانیے

 



سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو واہگہ اٹاری بارڈر سے جوڑا جا رہا ہے جس میں پاکستان رینجرز پنجاب کا ایک اہلکار بھارتی بی ایس ایف افسر کو سلیوٹ کرتا دکھائی دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ ویڈیو واہگہ اٹاری بارڈر کی نہیں بلکہ قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر کی ہے کیونکہ ویڈیو میں سرحدی ستون پر 191 نمبر واضح ہے، جو گنڈا سنگھ بارڈر کی نشاندہی کرتا ہے۔ وہاں موجود بیریئرز بھی اسی مقام سے مطابقت رکھتے ہیں، جبکہ واہگہ اٹاری بارڈر پر داخلی گیٹس اور سرحدی برجی کا ڈیزائن مختلف ہے۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو 4 اکتوبر 2026 کو بنائی گئی۔         View this post on Instagram                       سلیوٹ کی حقیقت سرحدی ڈیوٹی کے دوران دونوں ممالک کے اہلکاروں کا ایک دوسرے کو سلیوٹ کرنا فوجی آداب اور پروٹوکول کا حصہ ہو سکتا ہے، اسے کسی سیاسی یا سفارتی پیش رفت کی علامت قرار دینا درست نہیں۔ نتیجہ: ویڈیو حقیقی ہے، مگر اسے واہگہ اٹاری بارڈر سے منسوب کرنا گمراہ کن ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل