Tuesday, October 06, 2026
 

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے رائٹرز کی رپورٹ قیاس آرائی پر مبنی ہے، وزارت اطلاعات

 



وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے رائٹرز (Reuters) کی قیاس آرائی پر مبنی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین اور مملکتِ سعودی عرب (KSA) کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے عزم کو پہلے ہی انتہائی واضح کر چکا ہے، اور اس معاملے پر کسی قسم کی سودے بازی یا سمجھوتہ ممکن نہیں۔ ایک بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت (deterrence) کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق آپریشنل تفصیلات، آپریشنل رازداری کا معاملہ ہیں اور انہیں میڈیا میں قیاس آرائیوں کا موضوع نہیں بنایا جانا چاہیے، لہٰذا، غیر مصدقہ اور نامعلوم ذرائع پر مبنی ایسی انتہائی قیاس آرائی پر مبنی رپورٹس سے گریز کرنا دانشمندی ہوگی۔ بیان کے مطابق اس کے بجائے رائٹرز کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ (MoFA) اور دیگر متعلقہ حکام کے سرکاری بیانات سے رجوع کرے، من گھڑت اعداد و شمار اور تفصیلات جاری کرنے کے بجائے اگر کوئی سوالات ہوں تو انہیں متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔ ???????????????? ???????????????????? | ???????????????????????????????? ???????? ???????????????????????????????????????????? & ???????????????????????????????????????????????? ▪️Having taken note of speculative reports by Reuters on Makkah Joint Defense Agreement, it is reiterated that Pakistan has already made Pakistan’s commitment to security of Haramain… pic.twitter.com/8AYC3m7yuL — Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) October 6, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل