Loading
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت 31 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 119ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 34ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 658روپے کی کمی سے 3لاکھ 72ہزار 458روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 01ڈالر کی کمی سے 60ڈالر 10سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کی کمی سے 6ہزار 488روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 86روپے کی کمی سے 5ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل