Monday, October 19, 2026
 

ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی

 



ممبئی میں اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ پولیس نے علاقے میں اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار 18 اکتوبر کو شام تقریباً سات بجے 36 سالہ ٹائیگر شروف جوہو میں فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح افراد نے مبینہ طور پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ واقعے کے دوران کم از کم پانچ گولیاں چلائی گئیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹائیگر شروف کا ڈرائیور اور ایک رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گئے، تاہم اداکار گولی لگنے سے محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد باندرہ میں واقع سلمان خان کے گھر کے باہر پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ تعینات اہلکار بلٹ پروف جیکٹس پہنے ہوئے ہیں، جبکہ اضافی پولیس گاڑیاں بھی علاقے میں موجود ہیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت گلیکسی اپارٹمنٹس کے اطراف سے گزرنے والی گاڑیوں کی احتیاطی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔ دوسری جانب فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث تینوں افراد کو راجستھان کے شہر کوٹا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس اور راجستھان پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 17، 18 اور 22 سال کی عمر کے ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل