Loading
لاہورکے علاقے نشترکالونی میں مبینہ طور پر مضرصحت دودھ پینے سے دو بچوں کی حالت غیر ہوئی جس میں سے ایک انتقال کرگیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ نشترکالونی کے علاقے میں مضر صحت دودھ پینے سے دو بچوں کی حالت غیر ہوئی جس کے بعد دونوں کو طبی امداد کیلیے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسپتال پہنچنے کے بعد دو سالہ فیضان جسم میں زہر پھیلنے کی وجہ سے دوران علاج چل بسا جبکہ تین سالہ بچے کی حالت تشویشناک اور وہ زیر علاج ہے۔
ایس پی کے مطابق والدین نے محلے سے کھلا دودھ خرید کر بچوں کو پلایا تھا۔ شکایت پر دودھ فروخت کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ فرانزک ماہرین کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد حقائق واضح ہوجائیں گے، دودھ کے معائنے کیلئے فوڈ ڈپارٹمنٹ کو بھی طلب کرلیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل