Tuesday, October 20, 2026
 

کراچی، گلشن معمار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی

 



شہر قائد کے علاقے سائٹ سپرہائی وے کے علاقے گلشن معمار احسن آباد عالم ٹاؤن بسمہ اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ ذیشان ولد سلطان کے نام سے کی گئی۔ واقعے کے حوالے تحقیقات جاری ہیں، فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ ذیشان پر کس نے اور کیوں فائرنگ کی ہے ذیشان کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل