Loading
انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت کے قریب کراچی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی مسافر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں 8 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 32 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 20 مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ معمولی زخمی ہونے والے 12 افراد کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔
حادثے کے باعث علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل