Loading
معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی تنازع میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو یونین کونسل کے ذریعے طلاق کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کی خاطر صلح کی کوشش بھی کی تھی۔
https://www.instagram.com/reels/DetcZ8QiTxl/
دوسری جانب ایمان فاطمہ نے بھی شوہر کے خلاف نان نفقے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے بیٹے کے لیے ماہانہ 5 لاکھ اور اپنے لیے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مبینہ طور پر 87 لاکھ روپے مالیت کے جہیز کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ایمان فاطمہ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ رجب بٹ نے بیٹے کے اخراجات بالکل برداشت نہیں کیے۔
تاہم ان دعوؤں اور قانونی کارروائی کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل