Wednesday, October 21, 2026
 

بلوچستان ایم ایم اے چیمپئن شپ اور این ایف ٹی 5 کوالیفائرز کے مقابلے اختتام پذیر

 



کوئٹہ میں بلوچستان ایم ایم اے چیمپئن شپ اور این ایف ٹی 5 کوالیفائرز کے سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ بلوچستان ایم ایم اے چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے باصلاحیت فائٹرز نے شرکت کی۔ چیمپئن شپ میں فائٹرزکے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے،کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ کھلاڑیوں کے درمیان مکوں، پنجوں اورشاندار داؤ پیچ کے سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کے دل جیت لیے۔ https://img.express.pk/media/videos/MMA.mp4 اس موقع پرفائٹرز نے قومی سطح پر بلوچستان کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایونٹ کا مقصد نیشنل فائٹ ٹورنامنٹ 5 کے لیے بلوچستان کے بہترین فائٹرز کا انتخاب کرنا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل