Thursday, October 22, 2026
 

گروپ کیپٹن عاصم طارق کا قتل؛ ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد

 



انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل کیس میں ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد کر دی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، ملزم سعد عباسی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کر لیے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل