Loading
لاہور تعلیمی بورڈ اور ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (گیارہویں جماعت) 2026 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔
لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60.03 فیصد رہا، امتحان میں کل 1 لاکھ 65 ہزار 245 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 99 ہزار 191 طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے۔
ترجمان لاہور بورڈ طاہر جاوید نے کہا کہ امیدوار اپنا تفصیلی نتیجہ کے لیے لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ (www.biselahore.com) کے چیٹ بورڈ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کے 11 ویں کلاس کے نتائج کے مطابق امتحان میں 55834 امیدوار شریک 30280 پاس ،25554 فیل ہوگئے، کامیابی کا مجموعی نتیجہ 54.23 فیصد رہا۔
طالبات پھر بازی لے گئیں،گرلز کامیابی تناسب 62.13 بوائز 38.54 رہا، کل 7205 بوائز پاس جبکہ 23075 طالبات پاس ہوئیں، تمام پاس فیل کمپارٹ طلبہ طالبات سیکنڈ ائیر پرموٹ ہوگئے۔
فیل کمپارٹ امیدوار سیکنڈ ائیر ساتھ فیل سبجیکٹ امتحان دے سکیں گے، راولپنڈی۔چئیرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال نے نتائج جاری کیے۔
چئیرمین بورڈ نے کہا کہ بورڈ سے بوٹی مافیا ختم بورڈ سسٹم ڈیجٹلائزڈ کر دیا گیا، سہہولت سینٹر سے بورڈ بابت تمام مسائل ایک چھت تلے حل ہونے لگے، راولپنڈی ۔شفاف اور بروقت نتائج پر کنٹرولر امتحانات مبارک باد مستحق ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل