Thursday, October 22, 2026
 

اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

 



آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں۔ 37 سالہ اسمتھ نے جنوبی افریقی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باوجود آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 28 رنز بناکر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 13 ہزار 378 اور ایلن بارڈر 11 ہزار 174 ٹیسٹ رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ اسمتھ مجموعی طور پر 11 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے 12ویں بیٹر بھی بن گئے ہیں۔ 2010 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسمتھ اب تک 37 سنچریز اور 45 نصف سنچریز بنا چکے ہیں۔ آسٹریلوی بلے باز ٹیسٹ سنچریز کی فہرست میں اپنے ملک کے دوسرے جبکہ مجموعی طور پر چھٹے نمبر پر ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل