Thursday, October 22, 2026
 

نور زمان کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر 4 کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

 



پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی نور زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا میں جاری پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر 4 مصر کے کریم عبدالجواد کو 1-3 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ کیلیفورنیا کے شہر ریڈووڈ سٹی میں کھیلے گئے مقابلے میں 22 سالہ نور زمان نے 52 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد 9-11، 7-11، 11-9 اور 6-11 سے کامیابی حاصل کی۔ https://x.com/PSASquashTour/status/2113046454231281953?s=20 اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 500 ڈالر ہے۔ میچ کے بعد نور زمان کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل تیار تھے اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ دنیا کے ٹاپ کھلاڑیوں کو شکست دیں۔ https://x.com/PSASquashTour/status/2113052350911013334?s=20 پشاور سے تعلق رکھنے والے نور زمان سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے پوتے اور 2025 کے انڈر 23 عالمی چیمپئن ہیں۔ انہوں نے حالیہ مہینوں میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ پی ایس اے ٹائٹلز جیتے اور عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 30 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔ دوسری جانب پاکستان کے محمد اشعب عرفان پری کوارٹر فائنل میں مصر کے محمد الشوربگی کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل