Thursday, October 22, 2026
 

لاہور: خاتون صحافی کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار

 



این سی سی آئی اے لاہور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون صحافی کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار مشہور ٹک ٹاکر کی شناخت محمد شہزیب عرف شہزیب سیالکوٹی سکنہ سیالکوٹ کے نام سے ہوئی، ملزم کیخلاف خاتون صحافی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا، مشہور ٹک ٹاکر نے فیس بک پر خاتون صحافی کے خلاف نازیبا، توہین آمیز اور تضحیک آمیز ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ ذرائع نے کہا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر NCCIA لاہور کی اجازت سے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران مشہور ٹک ٹاکر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے، موقع پر تکنیکی جانچ میں ملزم کے فیس بک، 2 انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس برآمد شدہ فونز پر ایکٹو پائے گئے۔ ذرائع کے مطابق متنازع ویڈیو آئی فون کے ڈاؤن لوڈز فولڈر میں موجود پائی گئی، تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مشہور ٹک ٹاکر کے فیس بک اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس مونیٹائزڈ ہیں اور نجی بینک اکاؤنٹ سے منسلک ہیں، مشہور ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر روسٹنگ اور متنازعہ ویڈیوز اپ لوڈ کر کے مالی فوائد حاصل کرتا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ دوران تفتیش ٹک ٹاکر نے اعتراف کیا کہ اس نے 10 ستمبر 2026 کو ویڈیو اپ لوڈ کی اور نازیبا زبان استعمال کرنے پر بعد میں ڈیلیٹ کر دی تھی، این سی سی آئی اے لاہور کی بروقت کارروائی سائبر ہراسگی اور ہتک عزت کے خلاف مؤثر تفتیش کے عزم کا ثبوت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل