Loading
مزنگ کے علاقے میں سکوٹی پر سفر کرتی لڑکی سے غنڈہ گردی اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم غلام مصطفیٰ نے مزنگ لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار لڑکی کو ٹکر مار کر زبردستی راستہ روکا۔ ملزم نے لڑکی کو موٹر سائیکل سے گرا کر تھپڑ مارے، بال نوچے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
تشدد سے لڑکی کے چہرے اور ناک پر زخم آئے، لیپ ٹاپ اور بیگ کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ملزم نے مبینہ طور پر لڑکی کا موبائل اور لیپ ٹاپ چھیننے کی بھی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ملزم غلام مصطفیٰ ضلع چنیوٹ کا رہائشی، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کامران فیصل کے مطابق سرِراہ خواتین کا راستہ روکنا، ہراساں کرنا اور تشدد کرنا ناقابلِ برداشت ہے، خواتین کو خوفزدہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی، خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل