Friday, October 23, 2026
 

ہیری بروک کو کرکٹ کی تاریخ میں انتہائی منفرد اعزاز حاصل، دوسرے کھلاڑی بن گئے

 



انگلش کپتان ہیری بروک کرکٹ کی تاریخ میں انتہائی منفرد اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ ہیری بروک نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کی اور یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے انگلش بیٹر بن گئے۔ اس ڈبل سنچری کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری، ون ڈے میں ڈبل سنچری اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز صرف ویسٹ انڈیز کے ’یونیورس باس‘ کے نام سے مشہور جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو حاصل تھا۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہیری بروک نے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بھی پنڈی اسٹیڈیم میں ہی بنائی تھی۔ واضح رہے کہ ہیری بروک کی ڈبل سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی اور سری لنکا نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف عبور کرلیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل