Friday, October 23, 2026
 

پیٹرول پمپ مالکان کا ڈیلی پرائس میکانزم پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار

 



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے حوالے سے پیٹرول پمپ مالکان نے  ڈیلی پرائس میکانزم پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا،آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو خط لکھ دیا۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے کاروباری مشکلات بڑھ رہی ہیں،قیمتوں میں روزانہ ردوبدل سے پیٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصانات کا سامنا ہے،  پیٹرولیم مصنوعات کے موجودہ اسٹاک کی مالیت کے تعین میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق  قیمتوں میں بار بار تبدیلی سے کیش فلو اور انوینٹری کا نظام متاثر ہورہا ہے،  پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہورہی ہے،  قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے روزمرہ کاروباری امور متاثر ہورہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا قابل عمل اور شفاف نظام وضع کیا جائے۔ خط کے متن کے مطابق قیمتوں کے تعین کے معاملے پر پیٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کی جائے، پیٹرول پمپ مالکان کے مفادات اور عوام کو بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، وفاقی وزیر سے ملاقات میں مسائل اور عملی تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں۔ خط آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ کی جانب سے لکھا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل