Loading
نواب ٹاؤن کے علاقے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لے لیا تھا، ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ایس پی صدر انویسٹیگیشن عبداللہ عمران چیمہ کو خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔
انویسٹی گیشن پولیس کی فوری کارروائی کرتے ہوئے، لڑکی کو ہراساں کرنے والاے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹیکسی کمپنی میں موٹر سائیکل سوار کے طور پر کام کرتا تھا۔
ملزم نے نازیبا حرکات سے لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ انویسٹی گیشن پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو فوری گرفتار کیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ملزم پولیس کی گرفت میں ہے، مضبوط چالان مرتب کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل