Wednesday, October 28, 2026
 

تحریک انصاف کا فضل الرحمان کی چارٹر آف ڈیموکریسی کی تجویز پر اتفاق

 



تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کی چارٹر آف ڈیموکریسی کی تجویز پر اتفاق کرلیا جس پر مشاورت کی جائے گی اور جلد اے پی سی بلائی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر تفصیلی غور کیا گیا، بعدازاں پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے چارٹر آف ڈیموکریسی کی تجویز پر اتفاق کرلیا۔  بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ  چارٹر آف ڈیموکریسی میں شرائط کیا ہوں گی یہ مشاورت سے تیار کیا جائے گا، ابھی مولانا صاحب نے تجویز دی ہے چارٹر آف ڈیموکریسی کی اس پر ہم مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں امن ہونا چاہیے، امن کے لیے ہر اسٹیک ہولڈر کو ساتھ لے کر چلیں گے، ہم ان کی تجویز پر مشاورت کر رہے ہیں، سوچ کر مشاورت کرنے کے بعد ان کا ساتھ دیں گے۔ میڈیا ٹاک میں اسد قیصر نے کہا کہ حکومت معاشی، انتظامی اور گورننس کے محاذ پر مکمل ناکام ہو چکی ہے، مولانا فضل الرحمان نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی تجویز دی ہے، اسی حوالے سے ہم آل پارٹیز کانفرنس بلانے جارہے ہیں، تاریخ ابھی کنفرم نہیں ہے 9 اور 10 نومبر کو بلانے پر غور جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل