Wednesday, October 28, 2026
 

مچل اسٹارک وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

 



آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بولر مچل اسٹارک سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں اسٹارک نے 72 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ Mitchell Starc is now five behind Wasim Akram to match him for the most Test five-fors by a left-arm pacer ⚡ pic.twitter.com/PnqB7MLdDN — Cricinfo (@cricinfo) October 28, 2026 یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر میں 20واں موقع ہے جب انہوں نے 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری کا ریکارڈ برابر کردیا۔ لیفٹ آرم بولرز میں صرف وسیم اکرم (25) اور سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ (34) اسٹارک سے زیادہ مرتبہ 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرسکے ہیں۔ بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن اور تیج الاسلام 19، 19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل