Loading
وفاقی حکومت نے پمز اصلاحاتی عمل پیشرفت کا روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی ہدایات کے تحت پمز اصلاحات پیشرفت نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وزارتِ صحت میں پمز ایکشن میٹرکس پر عمل درآمد کے لیے 3 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری، وزارت صحت انور الحق کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیے گئے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر (جے ایم سی آر سی) جاسم انور اور سیکشن افسر عالم زیب بھی کمیٹی ارکان ہوں گے۔
کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سیکریٹری وزارتِ صحت کو پیش کرے۔
واضح رہے کہ مانیٹرنگ کمیٹی نے فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل