Sunday, November 01, 2026
 

لاہور؛ خاوند کی عدم موجودگی میں خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

 



مناواں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاوند کی عدم موجودگی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران نے خاوند کی عدم موجودگی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی، خاتون کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ مناواں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل