Sunday, November 01, 2026
 

کراچی: منظور کالونی میں ڈاکوؤں کا راج، شہری سے واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

 



منظور کالونی میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، واردات کے دوران شہری اور مبینہ ڈاکو موٹر سائیکلوں سمیت سڑک پر گر گئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد گلی میں اچانک گر جاتے ہیں، ایک موٹر سائیکل پر شہری جبکہ دوسری پر مبینہ ڈاکو سوار تھے۔ شہری موٹر سائیکل سے گرتے ہی خوفزدہ ہوکر اٹھا اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گیا۔ گرنے والے مبینہ ڈاکوؤں نے خود کو سنبھالا اور شہری کا گرا ہوا سامان اور اپنا پستول اٹھا کر فرار ہوگئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل