Loading
کارڈف: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں سدرن بریو نے ویلش فائر کو جیت کے لیے140 رنز کا ہدف دے دیا۔
کارڈف میں کھیلے گئے ایونٹ کے 17 ویں میچ میں ویلش فائر کے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سدرن بریو نے مقررہ 100 گیندوں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز اسکور کیے۔
بریو کی جانب سے کپتان جیمز ونس ناٹ آؤٹ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لیوس ڈو پلوئے 21، کیرون پولارڈ 17، ایلکس ڈیویز 16، کرس جورڈن 7 اور لوری ایونز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویلش فائر کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ میٹ ہینری، لیوک ویلز اور ڈیوڈ پین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل