Loading
پیرس: انگلینڈ کو یورو 2024 کے فائنل تک پہنچنے میں مدد کرنے والے چھ کھلاڑیوں کو فیفا 2024 کے ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ کے لئے 30 رکنی شارٹ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کپتان ہیری کین، مڈفیلڈرز جوڈ بیلنگھم، فل فوڈن اور ڈیکلان رائس اور فارورڈ بوکایو ساکا اور کول پامر 2024 میں بہترین مرد فٹ بالر کو دیے جانے والے اس اعزاز کی دوڑ میں شامل ہیں۔
اسپین اور بارسلونا کے ونگر لامین یمل بھی اس دوڑ میں شامل ہیں جو جولائی میں صرف 17 سال کے ہوئے تھے۔
انگلینڈ یورو 2024 کے فائنل میں پہنچا تھا لیکن 14 جولائی کو برلن میں اسپین کے ہاتھوں فائنل میں اسے 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پریمیئر لیگ میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہنے والے مانچسٹر سٹی اور آرسنل کے مجموعی طور پر آٹھ کھلاڑیوں کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل