Monday, September 16, 2024
 

کراچی: مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار

 



کراچی: صدر پولیس نے رات گئے لکی اسٹار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس پی صدر ماجدہ پروین کے مطابق ملزمان جناح برج پر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موبائل نے ملزمان کا تعاقب کیا اور لکی اسٹار پر موجود شاہین فورس کو مطلع کیا گیا۔

شاہین فورس نے فائرنگ کےتبادلے کے بعد ایک ملزم 27 سالہ عامر ولد عبد الغفور کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔

زخمی ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقد رقم اور گبول ٹاؤن کے علاقے سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی، موٹرسائیکل گرنے سے شاھین فورس کے دو جوان زخمی بھی ہوئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل