Monday, September 16, 2024
 

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے سے پہلے دھمکیاں ملنے لگیں

 



  کراچی: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے سے پہلے ہندو جماعت کی جانب سے دھمکیاں ملنے لگیں، ہندو محاسبہ نے میچز نہ ہونے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

اصل شیڈول کے تحت بنگلہ دیش کو پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر سے چنئی اور 27 ستمبر سے کانپور میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے، انٹیلی جنس کی جانب سے بی سی سی آئی کو کانپور میں میچ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کی رپورٹ دی گئی ہے، جس کی وجہ سے اسے اندور منتقل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: تاریخی فتح؛ بنگلادیشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین کا کہنا ہے کہ ہم نے ان خبروں کا نوٹس لیا اور اس بارے میں بھارتی بورڈ سے بات کریں گے۔

ہندو محاسبہ کے نائب صدر جیویر بھردواج کا کہنا ہے کہ ہم گوالیار میں بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی 20 میچ بھی نہیں ہونے دیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل