Loading
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے کراچی کے حلقہ این اے 241 سے پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن ٹریبونل کے جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے کراچی کے حلقہ این اے 241 سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے کے خلاف فیصلہ سنایا۔
ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی درخواست قابل سماعت قرار دے کر پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کی درخواست مسترد کر دی۔
حلقہ این اے 241 پر خرم شیر زمان نے نتائج کے خلاف بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ نے درخواست مسترد کرنے کے لیے الیکشن ٹریبیونل سے رجوع کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل