Friday, May 10, 2024

یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی

 



  کراچی: سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جس کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یوراج سنگھ کو ایمبیسڈر نامزد کیا ہے۔

مایہ ناز بلے باز یوراج سنگھ 2007 میں پاکستان کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

آئی سی سی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کے سیشن میں یوراج سنگھ نے کہا کہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ، پانچ  کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔

سپر ایٹ راونڈ میں ٹیموں کو ایک بار پھر چار، چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جہاں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل کھیلیں گی۔

میگا ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا، دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل