Sunday, May 12, 2024

شعیب اختر کا ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر

 



لاہور: ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی کردی گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران اننگز بریک میں ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم کی سیر کرانے کیلیے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر موجود تھے، انھوں نے آٹو رکشہ پر چمچماتی ٹرافی کے ساتھ اسٹیڈیم کا چکر لگایا، تماشائیوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

لاہور سے پہلے ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے شروع ہوگا، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل