Saturday, May 11, 2024

یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش

 



کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے ایسے اشتہارات کی آزمائش کی جا رہی ہے جو اس وقت چلیں گے جب صارفین ویڈیو نہیں دیکھ رہے ہوں گے۔

ٹیک کمپنی گوگل کے مطابق اشتہارات پر کی جانے والی آزمائش کے مثبت نتائج دیکھے گئے جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ فیچر مستقبل میں وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

فیچر کے متعلق خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گوگل نے گزشتہ سہ ماہی کی رپورٹ پیش کی جس میں مثبت کارکردگی دیکھی گئی۔

گوگل کے فلپ شنڈلر نے بتایا کہ سال کے پہلے سہ ماہی میں کنکٹڈ ٹی وی پر ’پاز ایڈ پائلٹ‘ کو متعارف کرانے سے مثبت نتائج دیکھے گئے۔ یہ ایک نیا مداخلت نہ کرنے والا ایڈ فارمیٹ ہے جو اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب صارف نے ویڈیو روکی ہوئی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی نتائج میں دیکھا گیا کہ پاز ایڈ زبردست برانڈ لفٹ نتائج پیش کر رہے ہیں اور مشتہرین اشتہاروں کے لیے پریمیئم رقوم ادا کر رہے ہیں۔

تاہم، انہوں نے اس فیچر کے بڑے پیمانے پر متعارف کرائے جانے یا اس فیچر کو واقعی متعارف کرانے کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل