Sunday, May 12, 2024

آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی

 



نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران ٹم ڈیوڈ کے چھکے سے اسٹینڈ میں موجود تماشائی منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگیا۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں اتوار کو ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے میچ کے دوران اسٹینڈ میں موجود ایک تماشائی ممبئی انڈینز کے بیٹسمین ٹم ڈیوڈ کی جانب سے لگائے گئے چھکے کو کیچ کرنے کی کوشش میں منہ پر گینڈ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

گیند کو اپنی طرف آتا دیکھ کر تماشائی نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ کیچ پکڑنے میں ناکام رہا اور گیند سیدھی اس کے چہرے پر جا لگی جس سے اسکا خون بہنا شروع ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تماشائی نے نے اپنے چہرے کو اپنے ہاتھوں سے ڈھانپ رکھا ہے اور سیکیورٹی گارڈز اسے طبی امداد کیلئے لے جارے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل