Wednesday, October 16, 2024
 

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

 



  لندن: بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لئے نااہل ہوگئے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے انتخابات کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کردی جس میں 38 امیدوار شامل ہیں۔ چانسلر کے لئے امیدواروں کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ پہلی مرتبہ اوپن درخواستیں طلب کی گئی تھیں، چانسلر الیکشن کمیٹی نے تمام درخواستوں کاجائزہ لیا۔

چانسلر انتخابات، آکسفورڈ یونیورسٹی کو بانی پی ٹی آئی کی شمولیت پر مشکل کا سامنا

آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کے لئے انتخابات 28اکتوبر کو ہوں گے۔ لارڈ پیٹن آف بارنس کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ذریعے کرائے گی، سابق طلبہ کو امیدواروں کی درجہ بندی کی دعوت دی گئی ہے۔

امیدواروں میں لارڈ ولیم لیگ، لارڈ لیٹر مینڈلسن، لیڈی ویلش انجولینی اور ڈاکٹر مارگریٹ بھی شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل